ہفتہ، 27 جنوری، 2024

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 ہفتہ کو مکمل ہوگئے


                                                                                                        بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال    

 2024/2025 


  بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2024-25 ہفتہ کو مکمل ہوگئے،     چیئرمین حماد سیاپاد، ظفر بلوچ اور شاہ حسین پر مشتمل الیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی
پولنگ صبح دس بجے سے سہ پہر چاربجے تک بغیرکسی وقفہ کے جاری رہی، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے 140 اراکین میں سے129ارکان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

پولنگ کے نتائج کے مطابق جرنلسٹس پینل کے خلیل احمد 74 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل سلمان اشرف نے 50 ووٹ حاصل کیے، جرنلسٹس پینل کے عبدالغنی کاکڑ 67 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر منتخب ہوئے، ان کے مدمقابل پروگریسو پینل کے فریداللہ خان نے 51 ووٹ حاصل کئے

جبکہ جرنلسٹس پینل کے خالد گجر بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے۔ جنرل سیکرٹری کی دوڑ میں عبدالشکور 79 ووٹ حاصل کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل فتح شاکر 42 ووٹ حاصل کرسکے، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کیلئے مرتضی زہری نے 81 ووٹ حاصل کئے

جبکہ مدمقابل یاسر خان نے 42 ووٹ لئے جوائنٹ سیکرٹری کیلئے حبیب اللہ قلندرانی نے 76 جبکہ مدمقابل محمد غضنفر نے 49 ووٹ حاصل کیے، سیکرٹری فنانس کے لئے افضل مغل نے 68 اور عصمت سمالانی نے 58 ووٹ حاصل کئے۔

جرنلسٹ پینل کے امیدواران برائے مجلس عاملہ بلترتیب ارشد بٹ 75، ندیم اعوان 78، عابد بخاری 72، شہزاد انور 80، عبدلمنان مندوخیل 71، جابر شاہ72، محمد عامر خان 80 اور زین الدین احمد 88 ووٹ حاصل کرکے مجلس عاملہ کے لئے فاتح قرار پائے۔

علاوہ ازیں جرنلسٹس پینل کے شہزادہ ذوالفقار، سلیم شاہد، ایوب ترین، بنارس خان، عرفان سعید، خلیل الرحمن، عیسی ترین، جلال نورزء اور نور الہی بگٹی بھاری اکثریت سے مندوب منتخب ہوگئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot