منگل، 16 جنوری، 2024

  


وفاقی محتسب کی انکوائری میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین میں متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بد انتظامی کا انکشاف ۔

وفاقی محتسب نے ویکسین کی عدم دستیابی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کاحکم دے دیا۔ 

کتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فوری دستیابی یقینی بنائی جائے ،وفاقی محتسب کی ہدایت ۔


اسلام آباد(   ) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نےڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ ) کے سربراہان کو ہدایت کی ہےکہ وہ وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میںکتے کے کاٹنے کی ویکسین کی فوری دستیابی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں تمام بیورو کریٹک رکاوٹیں دور کی جائیں ، وفاقی محتسب میں انکوائری کے دوران متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت اور نا اہلی کا انکشاف ہوا ہے ، واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے ایک شکایت پر اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ( ڈی آر اے پی )کے اعلیٰ عہدیدارن کو  9 جنوری کو اپنے دفتر طلب کر کے ویکسین کی عدم دستیابی کی وجوہات معلوم کیں ۔ انہوں نے ڈریپ کو بھی ہدایت جاری کی تھی کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ قومی ادارہ صحت آخر کیوں یہ ویکسین تیا ر نہیں کر رہا  ۔ وفاقی محتسب میں تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ متعلقہ اداروں کی مجرمانہ غفلت ، لا پرواہی اور بد عنوانی کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی ۔ واضح رہے کہ اس ضمن میں وفاقی محتسب کا دفتر ان ددنوں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ جلد از جلد صورتحال میں بہتری لائی جا سکے ، نیز یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ غفلت و لا پرواہی کے علاوہ بعض دیگر عوامل جن میں سرکاری دفاتر کی طویل کارروائی، سست روی اور ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھائو شامل ہیں ،کافی حد تک ویکسین کی عدم دستیابی کی وجہ بنے ،اس صورتحال کے تدارک کیلئےمتعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ، وفاقی محتسب کا ادارہ صورتحال پر مسلسل نظر 










کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot