الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی
قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3248 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے17 ہزار 8 سو 16 امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 5 ہزار 121 امیدوار حصہ لے رہے ہیں
صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 12 ہزار 695 امیدوار حصہ لے رہے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 11 ہزار 785 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں قومی اسمبلی نشستوں پر 3 ہزار 748 آزاد اور 18 سو 73 سیاسی جماعتوں کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں
صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8 ہزار 537 آزاد اور 4 ہزار 158 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں قومی اسمبلی کی نشستوں پر 312 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 570 خواتین ہیں
ملک بھر میں 4 نشستوں پر خواجہ سرا بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں قومی اور صوبائی اسمبلیوں پر 6 ہزار 31 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں سیاسی جماعتوں کی نسبت تقریبا دو گنا آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں
پنجاب اسمبلی نشستوں پر 6 ہزار 710، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 2 ہزار 878 امیدوار میدان میں ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر 1834، بلوچستان 1273 امیدوار میدان میں ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں