ہفتہ، 20 جنوری، 2024

                                  فرزندگوادر میر حمل کلمتی نے اپوزیشن میں رہ کر گوادر کی حقیقی  

نمائد گی کی 

 گوادر خواتین کارنر میٹنگ 

انتخابی مہم کے سلسلے میں سیاسی و سماجی رہنماء مہر بلوچ کی سربراہی میں خواتین کی بڑی کارنر میٹنگ منعقد ہوئی جس ں بی این پی کے خواتین  کونسلر ماسی بیگم نے بھی شرکت کی ۔*

خواتین کارنر میٹنگ میں سیاسی و سماجی رہنماء مہر بلوچ اور بی این پی کے خواتین کونسلر ماسی بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

فرزندگوادر میر حمل کلمتی نے اپوزیشن میں رہ کر گوادر کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرتے ہوئے اپناحق ادا کیا جس کی وجہ سے آج مخالفین کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں ۔ 

اپنے پانچ سالہ ایم پی اے شپ کے دورانیہ میں ضلعی گوادر میں بڑی تعداد میں ہر تحصیل میں بوائز اور گرلز کالجز قائم کئے  جبکہ گوادر یونیورسٹی کا قیام انکی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ 

مخالفین کی جھوٹی پروپیگنڈوں کو 8 فروری کے دن ووٹ کے زریعے شکست دے کر ثابت کریں گے کہ گوادر میر حمل کلمتی کا قلعہ ہے اور رہے گا ۔ مہر بلوچ

خواتین انتخابی مہم کے سلسلے میں اپنا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں مخالفین کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ایک بار پھر فرزند گوادر میر حمل کلمتی کے سپرد کریں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot