منگل، 23 جنوری، 2024

انتخابات کے دوران سیکورٹی تھریٹ، ٹراما سینٹر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی

 انتخابات کے دوران سیکورٹی تھریٹ، سول سپتال کوٸٹہ اور ٹراما سینٹر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل  کرلی گئی ایم ایس ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی

ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی  نے بلوچستان میں آئندہ عام انتخابات کے دوران سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر سول سپتال کوٸٹہ اور ٹراما سینٹر میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی تیاریاں مکمل  کرلی گئی 

ربراہ شعبہ سرجری پروفیسر ڈاکٹر شعیب قریشی ، سربراہ شعبہ امراض نسواں پروفیسر ڈاکٹر بلیقس اسلم ، سربراہ شعبہ ای این ٹی  پروفیسر ڈاکٹر صدیق ،  سرجن اقبال جعفر ، ڈاٸریکٹر ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر حفیظ پانیزٸی ، سربراہ شعبہ برن پروفیسر ڈاکٹر منظور حسین ، ایسوسی ایٹ پروفیسذ عبداللہ خان ، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر ٹراما سینٹر ڈاکٹر سلیم بوریوال ،  آر ایم او شعبہ دندان  ڈاکٹر حفیظ سیال ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر زبیر بگٹی ، سربراہ شعبہ لیبارٹری پروفیسر ڈاکٹر اسحاق ، ڈاکٹر بہار زرکون ، مین مڈیسن اسٹور انچارج اسحاق ببری اور آر بی سی کے حلیم نے شرکت کی۔

ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ 24/7 الرٹ رہے گے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ ٹراٸج کے لیے مختص کر دیا گیا

 سرجری، نیورو سرجری ، آرتھو پیڈک ، پلاسٹک سرجری ، میڈیسن ، برن یونٹ کے کنسلٹنٹس تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کی 24/7 حاضری یقینی بنائیں گے۔

 تمام ادویات اور طبی آلات دستیابی اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق طبی عملے کی اپنی جگہ پر موجودگی کے اقدامات کر لیے گٸے۔ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی

ول ہسپتال کوٸٹہ بلوچستان کا سب سے بڑا سرکاری شفاخانہ ہے جہاں سہولیات کی فراہمی کا تسلسل کسی چیلنج سے کم نہیں 

ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال کوئٹہ کے تمام آپریشن تھیٹر تیار اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا

دوران ایمرجنسی سول ہسپتال کوٸٹہ اور ٹراما سینٹر میں غیر ضروری رش سے اجتناب کیا جائے۔ایم ایس ڈاکٹر اسحاق پانیزٸی

خون کے عطیات کی فراہمی کے لئے شہری آر بی سی سینٹر سے تعاون کریں ، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بیگ اور مختلف گروپس کے خون موجود ہو

سیکورٹی تھریٹ اور امن و امان کی صورتحال کے باعث ہسپتال میں رش پر قابو پانے کے لیے سیکورٹی اداروں کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش ہےغیر ضروری طور ہسپتال کا رخ نہ کریں۔  




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot