بدھ، 28 فروری، 2024

بلوچستان کی 12ویں اسمبلی کے65 میں سے 57 نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

 

بلوچستان کی 12 ویں اسمبلی کا پہلا پارلیمانی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں

65 میں سے 57 نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔

اجلاس شروع ہونے سے قبل عوام کے منتخب نمائندے اپنی بڑی بڑی لگژری گاڑیوں میں بلوچستان اسمبلی پہنچنا شروع ہوئے، چند ارکان اسمبلی تو ایسے بھی تھے جو 2 سے 3 گاڑیوں کے ہمراہ ایوان میں پہنچے۔ تاہم بلوچستان اسمبلی کی تاریخ میں انوکھا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب گوادر سے صوبائی اسمبلی کی نشست پر پہلی بار کامیاب ہونے والے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان اپنے دوست کی گاڑی پر ایوان میں پہنچے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot