"سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے قائم سولر پاور فارم نے 150 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دی۔ 100 ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ نارویجن سولر کمپنی اسکیٹک نے مقامی ادارے نظام انرجی کے تعاون سے مکمل کیا ہے، سولر پاور پلانٹ پر فروری 2021 میں کام شروع کیا گیا تھا۔ اسکیٹک اس منصوبے میں 75 فی صد کی حصہ دار ہے۔ سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی، پاکستان (سی پی پی اے) کے ساتھ 25 سالہ ایگریمنٹ کے تحت پاور پلانٹ سے تقریباً 300 گیگاواٹ بجلی سالانہ پیدا ہوگی اور اس سے ایک لاکھ 50 ہزار گھرانوں کی بجلی کی ضرورت پوری کی جا سکیں گی۔ یہ سولر پلانٹ صوبے میں توانائی کے خسارے کو پورا کرے گا اور مقامی افراد کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کا یہ منصوبہ صاف توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کی کمی میں بھی فعال کردار ادا کرے گا۔ سولر پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو سندھ سمیت دیگر صوبوں کے گھرانوں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔
سید محمد عمار کاظمی
Courtesy #Akram_Khan
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں