جمعرات، 1 فروری، 2024

الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، کسی کو بھی ابہام نہیں ہونا چاہیے، وزیر داخلہ گوہر اعجاز


الیکشن 8 فروری کو ہی ہوں گے، کسی کو بھی ابہام نہیں ہونا چاہیے، وزیر داخلہ گوہر اعجاز


                                                                    وزیر داخلہ گوہر اعجاز

کوئٹہ

نگراں وزیر داخلہ  گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ الیکشن 8 فروری کو ہیں، اس کے انعقاد پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے۔بلوچستان و خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کا انعقاد ہر صورت نگراں حکومت، الیکشن کمیشن یقینی بنائے گا۔ 8 فروری کو الیکشن ہر صورت میں ہوں گے۔وزیر داخلہ، سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹریز بلوچستان اور خیبر پختونخوا، بلوچستان و خیبر پختونخواہ کے آئی جیز پولیس اور حساس اداروں کے حکام اجلاس میں شریک تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot