بلو چستان میں حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی
: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ 8فروری کو ہو نے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی ہے اور بلو چستان میں حکومت بھی پیپلز پارٹی بنائے گی ، سیا ست کسی کی جا گیر نہیں عوام نے کا رکردگی کی بناء پر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیکر اپنی خدمت کا موقع دیا ہے پیپلز پارٹی عوام کے لئے کام کرنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی کامیا بی کسی سے ہضم نہیں ہو رہی، تمام معتبرین بلوچستان کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں،کیا ایک سیٹ بلو چستان کے مسائل سے زیادہ ہے ؟۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گو رگیج، نوابزادہ جمال خان رئیسانی ،اراکین صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک ، عبید اللہ گورگیج، صمد گورگیج،ظہور احمد بلیدی اور میر اصغر رند ، پارٹی کے رہنماء چنگیز جمالی، سردارسربلند خان جوگیزئی ، سردار عمر گورگیج سمیت دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب اراکین قومی و صوبائی کے لئے کسی کو بھی سخت زبان استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ہم نے ہمیشہ جدو جہد کی اور صبر کا دامن ہاتھ میں تھامے رکھا ہے کسی کو اختیار نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے قائدین یا پھر اراکین اسمبلی کے لئے سخت زبان کااستعمال کریں ہم سب کا احترام کر تے ہیں بلو چستان میں پیپلز پارٹی حکومت بنائی گی اور چستان میں جیالا وزیر اعلیٰ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ 8فروری کو ملک بھر کی طرح بلو چستان میں بھی عام انتخابات ہوئے جس میں صوبے بھر سے پیپلز پارٹی کے امید واروں نے حصہ لیا اور ہمارے امید وارں کے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا جا رہا تھا لیکن پھر بھی ہمارے امید وار بھا ری اکثریت سے کامیاب ہو ئے ، گزشتہ 6روز سے پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی پر وہ لوگ تنقید کر رہے ہیں جو کبھی اسمبلی کے ممبر بھی نہیں بنے پاکستان کے آئین اور قانون نے حق دیا ہے کہ الیکشن میں شکست کا سامنا کر نے والے امیدواروں کے پاس قانونی طریقہ کار موجود ہے، پہلا الیکشن ہے کہ جس میں مرکزی جماعتوں مسلم لیگ ( ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علماءاسلام نے یہ نہیں کہا کہ دھاندلی ہوئی ہے ، بلو چستان میں صاف وشفاف انداز میں انتخابات کا عمل مکمل ہوا ہے جس پر عوام کے مشکور ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سو شل میڈیا پر ہمارے نمائندوں پر تنقید کی جا رہی ہے قوم پرست جماعتیں بچے سے ڈررہی ہے پیپلز پارٹی کا ماضی سب کے سامنے ہے جسکی وجہ سے عوام نے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ، شکست خوردہ لوگ اداروں، افسروں اور امیدواروں کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جسکی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ہم پہلی مر تبہ سیا سی میدان میں نہیں اترے بلوچستان کے والی وارث سمجھنے والے عدالتوں میں آئیں ووٹ کی پرچی سے شکست دی گئی ہے ہم انسانیت کی سیاست کرتے ہیں ، نام نہاد سیا سی لوگ بتائیں کہ انہوں نے عوام کے لئے کیا کیا ہے ؟ ، ہم نے قوم کے نام پر نفرت نہیں کی ، تربت میں پچھلے 75 سالوں میں کام نہیں ہوا لیکن ہم کر کے دیکھائیں گے عوام کے لئے روزگار لائیں گئے اور امن قائم کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دفاتر کو نشانہ بنا یا گیا لیکن 8فروری کو پھر بھی بلوچستان کی عوام نے دھمکیوں کے باوجود پیپلز پارٹی کو ووٹ دیاجس پر غیرت مند عوام کا شکر گزار ہیں، ملک سے نفرت کی سیا ست کو ختم کر نے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے تمام تر مشکلات کے باوجود پیپلز پارٹی کو منتخب کیا ہے جس ہم پر عوام کا قرض دار ہے ، تمام معتبرین بلوچستان کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں کاش معتبرین کرپشن کے خلاف اور نوجوانوں کو تعلیم دینے کے لئے باہر نکلتے،ایک سیٹ کے لئے نواب اور سردار سڑکوں پر بیٹھے ہیں کیا ایک سیٹ بلوچستان کے مسائل سے زیادہ ہے ؟ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے سیا ست کے نام پر منافقت نہ کی جائے الیکشن ٹریبونل جو فیصلہ کرے گا ہمیں قابل قبول ہوگا لیکن نو منتخب اراکین کے خلاف تنقید نہ کی جائے اتنی اخلا قی جرت تو ہو نی چاہیے کہ جو رزلٹ آئے ہیں اسے تسلیم کریں اگر تسلیم نہیں کر سکتے تو دھاندلی کا ڈرامہ نہ رچایا جائے تمام سیا سی جماعتوں کو مر کزمیں نمائندگی ملی ہے پیپلز پارٹی عوام کے لئے کام کرنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہم کسی سے ہضم نہیں ہو رہے سیا ست کسی کی جا گیر نہیں کا رکردگی کی بناءپر عوام نے غیرسیا سی ٹولے کو مسترد کر دیا ہے اگر ہم بھی کام نہیں کریں گے تو ہمیں بھی عوام مسترد کر دیگی سیا ست صرف بڑے لوگ ہی نہیں بلکہ ہر عام آدمی بھی سیاست کر سکتا ہے تنقید کے نام پر احترام کا دامن نہ چھوڑیں ۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے8فروری کو بلوچستان کی طرح ملک کی دیگر حصوں میں بھی بھا ری اکثریت سے جیت حاصل کی ہے ،پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں صوبے کے حقوق دلوائے ہیں جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی ہے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں بڑھی اور کنٹریٹ ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے عوام بہتر سمجھتی ہے کہ کون سی سیا سی جماعت ملک اور بلو چستان کے لئے بہتر ہے اور عوام نے اسی لئے 2024میں پیپلز پارٹی کو ایلیکٹ کیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں