سی سی پی نے بلوچستان کے معدنی سیکٹر میں دو مرجرز کی منظوری دے دی
اسلام آباد : 15 فروری 2024
کمپٹیشن کَمِشن آف پاکستان (سی سی پی) نے بلوچستان میں تانبے اور معدنیات میں کان کنی کے شعبے میں دو مرجر ز (انضمام) کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں سی سی پی نے دو پبلک لسٹڈ کپمنیوں کو نیشنل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ میں مجموعی طور پر66.66فیصد شئیر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔
نیشنل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو کہ معدنیات کی تلاش، سروے،کھدائی ، کان کنی اور بورنگ کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔اس کا بنیادی مقصدبلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں ترقی اور اس کا فروغ ہے۔اس شعبے میں موجودہ سرمایہ کاری سے معدنیات کی تلاش کے شعبے کو مذید فروغ ملے گا۔
سی سی پی کو لکی سیمنٹ لمیٹڈ جو کہ ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے کی جانب سے پری مرجر درخواست موصول ہوئی تھی جس میں وائے بی پاکستان لمیٹڈ سے نیشنل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 33 فیصد شئیرز کے حصول کی درخواست کی گئی تھی۔
اسی طرح سی سی پی کو فاطمہ فرٹیلایزر کمپنی لمیٹڈ جو کہ ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے کی جانب سے پری مرجر درخواست موصول ہوئی تھی جس میں ریلائنس کموڈٹیزپرائیویٹ لمیٹڈ سے نیشنل ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 33 فیصد شئیرز کے حصول کی درخواست کی گئی تھی۔
انضمام کی درخواستوں کے جائزے سے ظاہر ہوا کہ مجوزہ ٹرانزیکشن متعلقہ مارکیٹ میں حصول کرنے والے کمپنیوں کے بالادست ہونے کا سبب نہیں بنے گی ۔ اس لئے سی سی پی نے انضمام کی اجازت دے دی ہے ۔ ۔ لکی سیمنٹ اور فاطمہ فرٹیلائزر کی جانب سے کان کنی کے شعبے میں موجودہ سرمایہ کاری میں دلچسپی معاشی تنوع اور نمو کی طرف مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے ۔جو نئے مواقع اور جدت کی طرف سفر میں اہم قدم ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں