جمعرات، 15 فروری، 2024

چار جماعتی اتحاد کے زیر ائتمام اج بلوچستان بھر میں مظاہرے ہونگے

 پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ چار جماعتی اتحاد کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات 15فروری صوبے کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیئے جائینگے


۔ مرکزی احتجاجی ریلی کوئٹہ کے کمشنر آفس کے سامنے سے دوپہر1بجے نکالی جائیگی جس کی قیادت سیاسی جماعتوں کے مرکزی وصوبائی قائدین کرینگے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کوئٹہ سمیت جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع کے ضلعی تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں کو ہدایت کرتی ہے کہ وہ منعقدہ احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 8فروری کے دھاندلی زدہ،فراڈ اور دھوکہ دہی پر مبنی انتخابات دراصل الیکشن کے نام پر سلیکشن تھی اور اس دھاندلی زدہ الیکشن کیخلاف سیاسی جمہوری پارٹیوں کے احتجاجوں میں بھرپور شرکت، شاہراہوں کی بندش، شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی عوام کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوام نے اس انتخابات کو یکسر طور پر مسترد کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ملک کے ہر شہری کا حق اور سیاسی جمہوری پارٹیوں کی مجبوری ہے کیونکہ سیاست دشمن، عوام دشمن عناصر اس ملک کو جمہوری انداز میں چلنے نہیں دینا چاہتے، حالیہ انتخابات میں ہر حلقے کی نشست پر بولیاں لگی ہوئیں تھیں اورجو بولی لگائے بیٹھا تھا اس کا نہ ہی مقتدر قوتوں نے نوٹس لیا او ر نہ ہی الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا۔الیکشن کمیشن کو خودمختار ادارہ بنانا پشتونخوامیپ کی جدوجہد کا حصہ رہی ہے لیکن الیکشن کمیشن خود اپنے اختیارات دوسروں کے حوالے کرنا چاہتی ہے جو کہ قابل افسوس اور قابل گرفت عمل ہے۔ بیان میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چار جماعتی اتحاد کے جاری احتجاجی مظاہروں، دھرنوں، شٹر ڈاؤن، پہیہ جام ہڑتال سمیت ہر اعلان کیلئے خود کو تیار اور منظم رکھیں اور آج کے اعلان شدہ احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot