سیکرٹری صحت بلوچستان عبداللہ کی خان زیر صدارت گوادر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ادویات اور دیگر ضروری طبی سامان کی فراہمی کے لیے ممکنہ ذمہ داریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا
اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان ، سیکشن آفیسر طہور خان اور دیگر معاونین نے شرکت کی۔
میٹنگ میں سیلاب سے گوادر کے متاثرہ علاقوں میں ادویات کی کی ترسیل اور دستیاب اسٹاک کا جاٸزہ لیا گیا
سیلاب سے گوادر کے متاثرہ علاقوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ اولین ترجیح ہے۔سیکرٹری صحت
طبی عملہ پوری طرح مستعد ہے۔اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی بلا تعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔سیکرٹری صحت
محکمہ صحت بلوچستان فرائض سے غافل نہیں سیلاب سے متاثرہ مریضوں کی خدمت سب سے بڑی خوشی ہے۔ سیلاب متاثرین کی صحت کی بحالی ، وباٸی امراض سے حفاظت کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔
مختلف علاقوں میں سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے وباٸی امراض کے پھیلنے کا خدشہ ہیں جس سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت بلوچستان نے موثر حکمت عملی اختیار کرلی ہے ۔ سیکرٹری صحت
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیموں کی کارکردگی ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق ہوت ، ایڈیشنل ڈاٸریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی اور ڈاٸریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر غلام مصطفے مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں
سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوے سیلاب متاثرین تک پہنچ کر انہیں بروقت طبی امداد فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے
ایڈیشنل ڈاٸریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر اسماعیل میروانی نے گوادر کےسیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 2 ٹرک پر مشتمل وافر مقدار میں ادویات ، ڈسپوزیبل طبی سامان روانہ کر دیا ۔ ایم ایس ڈی کے عملے نے 5 گھنٹے کے اندر تمام میڈیسن اور سامان روانہ کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں