• اور بڑے بادل اور بڑی بارشیں بھی ہوکر گزر گئیں اب جب آئیں گی تو بھی بڑی نہیں چھوٹی چھوٹی بارشیں ہونگی اس لئے ہمارا جو حصہ تھا بارشوں کا وہ اللہ تعالی نے دے کر پوری کردی اب جو بھی بارشیں ہونگی وہ مفت کی ہونگی در مفت چہ گفت لہذا مفت کی چیز اگر کم بھی ہو اس پر خوش ہونا چاہئے
• آج کچھ بادل ہمارے آسمان آچکے ہیں حافظ احسان عزیز سمیت صبح خاران اور نوشکی والے بھی فون کرکے پوچھ رہے تھے کہ کچھ بادل نظر آرہے یہ اصل میں ہمارے نہیں یہ پرائے بادل ہیں یہ افغانستان سے جاریے تھے کچھ ہماری طرف بھی آگئے مگر ہیں سخئ بادل جہاں کہیں بھی جائیں گے جو کچھ ان کے پاس ہو برس جاتے ہیں
یہ آمدہ بادل آج صرف کوئٹہ اور شمالی پشتون بیلٹ تا ژوب ہلکی پھلکی یا کہیں پر کوئی چھوٹی بارش برسا سکتے ہیں ہمارا کوئٹہ بھی ان میں شامل ہے کچھ دوسرے نزدیکی بلوچی علاقوں بھی کچھ بادل کے ٹکڑے اوڑھ کر پہنچ چکے ہیں ایک آدھ جگہ وہاں بھی بھی ہوسکتی ہیں
امیدوں کا یہ آس آج رات سر شام تک رہے گا
• اور کل جمعرات کے دن انہیں افغانی بادلوں میں سے کچھ بادل بلوچستان کی طرف رخ کرکے آجائیں گے وہ بادل بھی بڑے نہیں مگر آج کے بادلوں سے کچھ زیادہ اور اس کا گراونڈ بھی کچھ بڑا ہوگا وہ کچھ دور تک پھیل جائیں گے اور کل کی بارشیں بھی بڑی نہیں مگر آج کی نسبت کچھ اچھی اور یقینی لگتی ہیں شائد کل کے بادلوں میں بعض علاقوں گرج چمک بھی شامل ہو اسلئے کہ کل کے بادلوں میں کم سے کم اتنا پریشر اور طاقت ہے کہ اگر وہ چاہیں گرج سکیں گے
کل کے بادل بھی بمشکل نصف بلوچستان تک پہنچ جائیں کل کے بادلوں کا زور بھی شمال کی طرف ہوگا
یہ تو تھیں آج اور کل کی باتیں
• اور آگے بھی ان شاء اللہ چھوٹی موٹی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا
23 کی بارش بھی کچھ اچھی لگتی 28 کو بھی امکان ہے ان شاء اللہ
کل کن علاقوں بارش کا امکان ہے یہ رات کو رینڈیم میں بتادونگا فاسٹنگ میں زیادہ بولنا لکھنا یا سنا پڑھنا اچھا نہیں ہوتا پھر اپ لوگوں کے دماغ بھی ایسے ہوجائیں گے جیسے۔
=ہ===================ہ=
ماہر فلکیات حاجی ولی محمد بڑیچ
2024۔3۔20 بدھ ظہر 2.50 بجے...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں