پنجاب کے
نومنتخب وزرا کو قلمدان سونپ دیئے گ
ئے ہیں ۔ سینئر
وزیر مریم اورنگزیب کو منصوبہ بندی و ترقیات ،عظمیٰ زاہد بخاری وزیر اطلاعات، مجتبیٰ شجاع الرحمن کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے نومنتخب کابینہ کو حلف اٹھانے کےبعد وزارتوں کے قلمدان تفویض کر دیئے گئے۔جس کے مطابق مجتبیٰ شجاع الرحمن کو وزارت خزانہ، سہیل شوکت بٹ کو سوشل ویلفیئرکی وزارت مل گئی،شیر علی گورچانی کو معدنیات کی وزارت، شافع حسین وزیر صنعت و تجارت ہونگے۔
اسی طرح فیصل ایوب وزیر کھیل ، خلیل طاہر سندھو انسانی حقوق ، بلال یاسین کو وزرات خوراک اوررمیش سنگھ وزیر اقلیتی امور ، عظمیٰ زاہد بخاری وزیر اطلاعات ، صہیب احمد ملک سول اینڈ ورکس اوربلال اکبرخان کووزیر ٹرانسپورٹ پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو منصوبہ بندی و ترقیات، ماحولیات اور جنگلات ، محمد عاشق حسین شاہ کو زراعت، کاظم پیرزادہ آبپاشی اوررانا سکندر حیات اسکول ایجوکیشن، خواندگی غیر روایتی بنیادی تعلیم کا قلمدان دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ عمران نذیر پرائمری ہیلتھ جبکہ خواجہ سلمان محکمہ سپشلائزاڈ ہیلتھ کیئر ،ذیشان رفیق محکمہ بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت دی گئی ہے۔
دریں اثنا گورنر ہاؤس پنجاب میں نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جبکہ پہلے مرحلے میں 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے بہت مطمئن ہیں، کابینہ میں نوجوان اور کوالیفائیڈ لوگ لیے ہیں، عوام کی دل سے خدمت کریں گے، کچھ تجربہ کارلوگ بھی ہیں ، انشاءاللہ سب اچھا ہوگا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں