حکومت پاکستان سمیڈا اور انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر کی جانب سے یورپی یونین کے تعاون سے ضلع نوشکی میں آٹھ روزہ لیول ون ایگری بزنس مینجمنٹ اینڈ مارکیٹنگ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ سمیڈا کے صوبائی سربراہ شکور احمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے جن میں ایگریکلچر آفیسر رفیع مینگل، ترکی فاؤنڈیشن کے ریاض مینگل اور ایف اے او کے صلاح الدین شامل تھے۔
شرکا حفیظ بلوچ، زوہیبہ بلوچ، اقبال بلوچ اور دیگر نے سمیڈا کے اقدام کو سراہتے ہوئے جی آر ای ایس منصوبے کے تحت زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں پچاس سے زائد ایس ایم ایز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی۔ شرکاء نے زرعی کاروبار کے انتظام، جدید زرعی طریقوں، ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی میں جامع تربیت حاصل کی. تقریب کا اختتام مہمانوں، زیر تربیت افراد اور ٹرینرز کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں