منگل، 23 اپریل، 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پنجاب کے 50 ہزار گھرانوں کو 1000واٹ کا سولر سسٹم دینے کا اعلان



مریم نواز شریف کا پنجاب کے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم دینے کا اعلان


22 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت "لائٹ ود آؤٹ الیکٹرک بل: وزیراعلیٰ روشن پنجاب پروگرام" کے موضوع پر خصوصی اجلاس ہوا جس میں گھریلو صارفین کے لئے ایک کلو واٹ کے سولر سسٹم کے تکنیکی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ روشن پنجاب پروگرام کا مقصد غریب آدمی کو مہنگی بجلی سے نجات دلانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کے 50 ہزار گھرانوں کو ایک کے وی سولر سسٹم دینے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ پائلٹ پراجیکٹ فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پروگرام کے تحت 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے محفوظ صارفین اہل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کے وی سسٹم میں صارفین کو دو سولر پینل، بیٹری، انورٹر اور تاریں فراہم کی جائیں گی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایک کے وی سولر سسٹم پنکھے، لائٹس، چھوٹی موٹریں وغیرہ چلا سکتا ہے۔ لیتھیم آئرن بیٹری کے ذریعے 16 گھنٹے تک چارجنگ بیک اپ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بہترین معیار کی سولر پلیٹس، انورٹر، بیٹریاں اور دیگر لوازمات استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لئے شمسی نظام کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمت زاہد بخاری، سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری توانائی، فنانس، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot