بلوچستان میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد منشیات استعمال کرتے ہیں،غیر سرکاری تنظیمیں
کوئٹہ میں نشے کے عادی افراد کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔غیر سرکاری تنظیموں کے اعداد وشمار کے مطابق کوئٹہ شہر میں اس وقت منشیات کے عادی رجسٹرڈ افراد کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہے اور ایک سروے کے مطابق بلوچستان میں 2 لاکھ 80 ہزار افراد منشیات استعمال کرتے ہیں جب کہ اصل تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ منشیات کے عادی افراد میں اکثریت نوجوان طبقے کی ہے جن میں 14 سے 25 سال تک کی عمرکے نوجوان شامل ہیں جب کہ منشیات استعمال کرنے والی خواتین اور لڑکیوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسط میں قائم سٹی نالے میں روزانہ لاکھوں روپے کی منشیات کی خرید و فروخت ہو رہی ہے دوسری جانب نشے کے عادی افراد شہر میں چوری کی وارادتوں میں بھی ملوث ہیں گٹروں کے ڈھکن سرئیے لوہے کا سامان چرا کر فروخت کر دیتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نشے کے عادی افراد کو بحالی مراکز میں داخلے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں