نوکریوں کی تلاش میں زندگی ضائع کرنے کی بجائے زرعی
کاروبار کی طرف انا چائے
شکور بلوچ
کوئٹہ سمیڈا بلوچستان کے سربراہ شکور بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو
نوکریوں کی تلاش میں زندگی ضائع کرنے کی بجائے زرعی کاروبار کی طرف انا چائے کاروبار ہی ہماری معاشی بدحالی کو خوشحالی میں بدل سکتا ہے،یہ بات انہوں نے،یورپین یونین کے مالی تعاون ،سمیڈا اور ESIکے اشتراک سے چار روزہ ٹی او ٹی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا 65فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے مگر افسوس ان کی اکثریت بے روزگار ہونے کی وجہ سے ملک کی معشیت میں حصہ دار بننے کی بجائے غیر صحت مند سرگرمیوں میں اپنا وقت ضائع کررہے ہیں، زرعی کاربار کو اپنا کر بلوچستان کے نوجوان اپنی اور صوبے کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اس موقع پر ٹرئنر بختیار احمد نے بتایا کہ سمیڈا کی ٹیم نے صوبے کے تمام اضلاع سے انتہائی قابل اور متحرک پروفیشنلز کو اس ٹرینگ کے لیے منتخب کیا جس پر میں اقبال اور ان کی ٹیم کو مبارک با دپیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ شرکا نے 4دنوں میں جو علم ایک دوسرے سے سیکھا ہے اور اس پر عملی تجربات کیے ہیں قابل تعریف ہے مجھے امید ہے ہمارے یہ ٹرئنرز اپنے اضلاع میں واپس جاکر اس تربیت اور اگاہی کو مقامی کسانوں تک منتقل کرنے میں کامیاب ہوں گئے،مس زویا بلوچ،شبانہ،شعب خان،نادر شاہ،سمیت دیگر نے ٹرینگ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے سر بختیار کو خراج تحسین پیش کیا، اور سمیڈا کی ٹیم کے بہترین انتظامات کو سراہا،اس موقع پر اقبال بلوچ،سنی بھی موجود تھے،تقریب کے اختتام پر شکوربلوچ نے شرکا میں سرٹیفکٹ تقسیم کیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں