بلوچستان کے طلبہ کیلئے آکسفورڈ یونی ورسٹی کے دروازے کھل گئے
لندن، 02 جون ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں سے بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے دروازے اعلی تعلیم کے متلاشی بلوچستان کے لائق طالب علموں کے لئے کھل گئے، بینظیر اسکالرشپ پروگرام کے لئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام اور حکومت بلوچستان کے مابین باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کردئیے گئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیڈی مارگریٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں تعلیم نسواں کے لئے سرگرم نوبل انعام یافتہ پاکستان کی عالمی سفیر ملالہ یوسفزئی نے وزیر اعلٰی بلوچستان کے تعلیم دوست اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے صوبے میں تعلیم کی ترقی و ترویج میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کرادی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے لیڈی مارگریٹ ہال میں باہمی یاداشت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت صوبے کے ذہین طالب علموں کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں حصول تعلیم کے لئے بینظیر سکالر شپ کے تحت مکمل مالی معاونت فراہم کرے گی، ہمیں فخر ہے بلوچستان کا غریب طالب علم وہاں تعلیم حاصل کرے گا جہاں شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو سمیت بیشتر عظیم ہستیوں نے تعلیم حاصل کی، آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت منعقدہ تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، سینٹر انوارالحق کاکڑ، عامر ابراہیم ، محمد خیشگی، فاروق شیخ ، پروفیسر کمال منیر سمیت 150 مندوبین نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اقدار کے فروغ اور سماجی و معاشی ترقی کے اہداف کے حصول میں تعلیم کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے تحت بلوچستان کے طالب علموں کی اعلٰی تعلیمی مواقعوں تک رسائی بینظیر بھٹو کی دور اندیش قیادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کی کڑی ہے۔ حکومت بلوچستان چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی رہنمائی میں صوبے کے باصلاحیت نوجوانوں کی تعلیمی ترقی ، ذہنی بالیدگی اور انہیں معاشی بااختیار بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔ بینظیر بھٹو اسکالرشپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی سطح کے اقدامات کے ساتھ ساتھ دنیا کی 200 بہترین جامعات میں بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام متعارف کرانے جیسے عالمی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس سے صوبہ بلوچستان کے ہونہار طلباء کو دنیا بھر میں حصول تعلیم کے بہترین مواقع میسر آئیں گےقبل ازیں آکسفورڈ پاکستان پروگرام اور حکومت بلوچستان کے مابین بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے لئے باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط ہوئے پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر بلوچستان عمران خان زرکون نے صوبائی حکومت کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے حکام نے صوبائی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام کو سراہتے ہوئے جدید تعلیم کے فروغ کیلئے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں