بدھ، 5 جون، 2024

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیے فلائٹ کیلیبریشن اور پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل طے

 نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اہم سنگ میل حاصل کر لیا


نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلیے فلائٹ کیلیبریشن اور پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل طے ہوگیا۔ سی اے اے کے کلیبریشن ایئر کرافٹ نے نئے رن وے پر کامیابی سے لینڈنگ کے ساتھ کیا۔


کلیبریشن فلائٹ کو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کیا گیا۔ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔


ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل آپریشنل ہونے کا امکان ہے جبکہ نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل سے گوادر میں ترقی آئے گی


سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرپورٹ سے متعلق نیا نوٹم جاری کر دیا تھا جس میں ہوائی اڈے کو عالمی سطح کے کیٹیگری سی کا ایئر پورٹ سرٹیفائی کر دیا گیا تھا۔


ابتدائی طور 2 سال کیلیے ہوائی اڈے کو ایروڈروم کیٹیگری سی ایئرپورٹ قرار دیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ پر جدید لینڈنگ سسٹم بھی لگا دیا گیا تھا۔


سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر کسی بھی موسم میں طیارے لینڈ کر سکتے ہیں جبکہ ایئرپورٹ رن وے پر دنیا کا جدید لینڈنگ نظام نصب کیا گیا۔ سی کیٹیگری ایئرپورٹس پر ایئر بس 320 اور بوئنگ 737 کیٹیگری کے طیارے بھی لینڈ کر سکتے ہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot