بدھ، 5 جون، 2024

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان,نے (آئی بی پی)اور (نیباف)کے انضمام کی منظوری دے دی

 2024

 

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان(آئی بی پی) اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان (نیباف) کے مرجر( انضمام) کے لیے ایک سکیم آف آرنجمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔

 

سی سی پی نے آئی بی پی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے انضمام کی منظوری دیدی

05 جون ، 2024

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر)سی سی پی نے آئی بی پی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کے انضمام کی منظوری دیدی ، سی سی پی نے انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان(آئی بی پی)اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان (نیباف) کے انضمام کیلئے ایک سکیم آف ارنجمنٹ کی منظوری دی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان(آئی بی پی) ایک پبلک ان لسٹڈ کمپنی ہے جو پاکستان میں بینکنگ سے متعلق تعلیمی خدمات پیش کرنے والی غیر منافع بخش ایسوسی ایشن کے طور پر لائسنس یافتہ ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان ایک غیر منافع بخش پبلک ان لسٹڈ کمپنی ہے جس کا بنیادی مقصد پاکستان میں بینکنگ کے پیشے کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ بینکاری تعلیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔سی سی پی کی جانب سے فیز1 جائزے میں ٹیسٹنگ اینڈ ریکروٹمنٹ سروسʼ، اور ʼٹریننگ سروس ـ بینکنگ اینڈ فنانسʼ کو متعلقہ پروڈکٹ مارکیٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔ سی سی پی جائزے سے ظاہر ہو ا کہ ٹرانزیکشن کے بعد آئی بی پی کے تمام اثاثے اور واجبات نیباف پاکستان کو منتقل کر دیے جائیں گے۔ چونکہ آئی بی پی ایک غیر منافع بخش کمپنی ہے، لہذا، اس ٹرانسفر کے بدلے کوئی کنسڈریشن نہیں کی جائے گی۔ آئی بی پی کا وجود ختم ہو جائے گا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس پاکستان متعلقہ مارکیٹ میں بطور ادارہ برقرار رہے گا۔ سی سی پی جائزے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ اس ٹرانزیکشن کے بعد متعلقہ مارکیٹ میں کمپٹیشن متاثر نہیں ہو گااور کسی کو بالا دست پوزیشن حاصل نہیں ہو گی۔یہ مرجر سٹریٹجک استحکام کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد بینکنگ کے پیشہ ور افراد کے درمیان تعلیم سے روزگار تک کی راہ ہموار کرتے ہوئے بینکاری کی تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot