ماحولیاتی نظام کی بگڑتی صورتحال نے کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لےرکھا ہے
ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بدھ کو ڈبلیو ڈی ڈی ڈائریکٹوریٹ اور سول سیکرٹریٹ میں پودے لگائے اور دعا کی۔ عالمی یوم ماحولیات کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ کی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے ماحولیاتی نظام کی بگڑتی صورتحال نے بلا تخصیص رنگ و نسل اورملک و قوم کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اس لئے ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے ہوں گے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ ایک سروے کے مطابق بڑھتی فضائی آلودگی سے ہر سال عالمی سطح پر 70 لاکھ سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہو رہی ہے اور کئی لاکھ لوگ دمہ، کینسر اور دیگر کئی طرح کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں اگر ہم نے اپنی آنیوالی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے تو ہمیں قدرت کے فطری ماحول کے توازن کو برقرار رکھنا ہوگا۔ اس سال عالمی یوم ماحولیات کا موضوع بھی یہی ہے کہ ہم قدرتی ماحول کو restore کریں اسکا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور ماحول کو آلودہ کرنیوالے عوامل کا استعمال ترک کردیا جائے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں