ہفتہ، 6 جولائی، 2024

مسعود پزشیکان ہارٹ سرجن ایرانی صدرمنتخب ہوگئے

 ایران صدارتی /انتخاب 

   مسعود پزشیکان ہارٹ سرجن نےکامیابی حاصل کرلی 


ایران کے صدارتی الیکشن میں مسعود پزشیکان نے کامیابی حاصل کرلی۔غیر ملکی خبر ایجنسی مطابق ایرانی صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے (رن آف) میں اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان ایک کروڑ 63 لاکھ ووٹ لے نئے صدر منتخب ہوگئے جب کہ ان کے مدمقابل رجعت پسند سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ ووٹ لے سکے۔ 

ایرانی وزارت داخلہ نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسعود پزشیکان نے نے اکثریتی ووٹ حاصل کیے ہیں۔

نئے صدر مسعود پزشیکان سرجن اور قانون ساز ہیں  اور وہ مغربی ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ 69 سالہ مسعود پزشیکان ہارٹ سرجن ہے وہ دوسری اصلاحاتی حکومت میں صحت اور طبی تعلیم کےوزیرتھے، وہ 5 بار ایرانی پارلیمنٹ کے رکن اور ایک بار سے اس کے نائب صدر بھی رہے ہیں۔

مسعود پزشکیان ایران کے علاقے ماہ آباد میں پیدا ہوئے، ایران کے اسلامی انقلاب سے پہلےتبریزیونیورسٹی سےطب کی تعلیم حاصل کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot