جمعہ، 20 ستمبر، 2024

عائشہ بشیر ہسپتال گجرات مایوس اور ناامیدچہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے مشن پر گامزن ہے ،اب تک 27000 بچوں کے مفت اپریشن کرکے ان کے چہروں پر زندگی کی مسکرہٹیں بکھیری جاچکی ہیں


                                ۔ کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے حل کے لئےششماہی کیمپ

 اکتوبرسے گجرات میں لگے گا

کیمپ میں یوکے سے سرجنز کی ٹیم آپریشنز کے لئے آئے گی

 اس وقت تک 27000سے زیادہ بچوں کے مفت آپریشن ہوچکے ہیں 

عائشہ بشیر ہسپتال گجرات مایوس اور ناامیدچہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ دیے سے دیا جلانے کی خوبصورت روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کی متحرک این جی اوز،


 یونیورسٹیز، کالجز، ملٹی نیشنل کمپنیزاور دیگر اداروں کے کلیفٹ ہسپتال اور پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن (www.pclapa.com)کے ساتھ ایم او یوزکا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ مخلوق خدا کی بھلائی کا یہ سلسلہ آگے سے آگے بڑھتا رہے۔ مختلف اداروں کے سربراہان، سماجی و فلاحی شخصیات اور معاشرے میں اثر و رسوخ کے حامل افراد، تسلسل کے ساتھ کلیفٹ ہسپتال کا وزٹ کر رہے ہیں جس سے اگاہی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور منزل قریب سے قریب تر آتی جا رہی ہے۔

آپ بھی آیئے مخلوق سے محبت کی سیڑھی پر قدم رکھ کر خالق کی رضا کی جانب گامزن اس قافلے کے ہمراہی بن جائیے۔ایسے تمام مریضوں کوکلیفٹ ہسپتال ریفر کیجئے،پتہ بتائیے، درست اور مفت علاج کی سمت رہنمائی کیجئے۔آپ پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کے ممبر بھی بن سکتے ہیں اور ممبر بنے بغیر والنٹیئر یعنی رضا کار کے طور پر بھی اپنے حصے کی شمع روشن کرسکتے ہیں۔ہر چہرے پر مسکراہٹ بکھیرنے کی منزل ہرگز دور نہیں۔




 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot