جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال میں بچوں کے عالمی دن پر بچوں کو تحائف دیے گئے؛ مسکراہٹیں، خوشیاں اور آگاہی ایک ساتھ
۔دنیا بھر کی طرح جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک میں بچوں کا عالمی دن نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس تقریب کا مقصد بچوں کے حقوق کو اجاگر کرنا اور ان کی خوشیوں کو دوبالا کرنا تھا۔
اس موقع پر نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے نے بچوں کی صحت، تعلیم، اور بہترین نشوونما کے حوالے سے مختصر مگر مفید معلومات فراہم کیں۔ بچوں کو روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات اپنانے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، جیسے متوازن غذا کا استعمال، صفائی کا خیال رکھنا، اور کھیلوں میں حصہ لینا شامل تھا۔
ہسپتال کے عملے نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان میں چاکلیٹ تقسیم کیں، جو ان کے لیے ایک خاص تحفہ تھیں۔ والدین نے ہسپتال کی اس کاوش کو سراہا اور بچوں کے لیے اس طرح کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ، جی ڈی اے پاک چائنہ فرینڈشپ ہسپتال زیرانتظام انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں