اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ میاں شہباز شریف سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وفد کے ہمراہ جاتی عمرہ لاہور میں ملاقات۔
ملاقات میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، مرکزی سنیئر نائب صدر میر کبیر محمد شہی، مرکزی نائب صدر سردار کمال خان بنگلزئی، سینٹر میر طاہر خان بزنجو اور این پی پنجاب کے صدر ایوب ملک اور مسلم لیگ کے سردار ایاز صادق، مسلم لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل اور مریم اورنگ زیب سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں سیاسی جماعتوں کے نیشنل اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں انتخابی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملک میں صاف و شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر مسلم لیگ کی مرکزی قیادت کے سامنے رکھا اور نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ کے مابین موجود روابط کو مزید مستحکم رکھنے پر زور دیا۔ مسلم لیگ کے قائد میاں نوازشریف نے مسلم لیگ بلوچستان کی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل پارٹی کی قیادت کے ساتھ قریبی اور مضبوط رابطہ برقرار رکھتے ہوئے انتخابات میں بہتر نتائج کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں