کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) وائس چانسلر میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی
ڈاکٹر پروفیسر جان وش کریم نے کہا ہے کہ قران پاک میں صرف دو شعبوں کا ذکر ہوا ہے ایک استاد دوسرا تجارت۔۔۔ اس کے باوجود لاتعداد لوگ بطور استاد اپنے مقام ، اہمیت اور ذمہ داری سے ناواقف ہیں اور اپنے شعبے سے ناخوش دیکھائی دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے افاق کے زیر اہتمام بلوچستان اسسمنٹ اینڈ امیگریشن کمیشن کے تعاون سے SLO بیس اسسمنٹ سرٹیفکیٹ کورس کی 5روزہ ٹریننگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے اج بھی پڑھاتے ہوے سب سے زیادہ خوشی اور راحت ملتئ ہے ۔ ہمیں استاد ہونے پر فخر کرتے ہوے اور اپنے علم کو اپ گریٹ کرتے ہوئے انے والی نسلوں تک پہنچانے کا عظیم فرض ادا کرنا ہے ٹیچنگ کو اپنا اوڑنا پچھونا بناکرہی ہم ایک آئیڈیل معاشرے کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں ۔ CEO بلوچستان اسسمینٹ بورڈ اینڈ امیگریشن کمیشن
نظام الدین مینگل صاحب نے آفاق کا شکریہ ادا کیا کہ اس موضوع پر سربراہان
تعلیمی اداروں کو ٹریننگ کروائی جا رھی ھے۔ تقریب سے ڈائریکٹر سکولز بلوچستان اختر محمد کھتران۔ڈائریکٹر بیورو آف کریکلم جناب سعید احمد نے بھی خطاب کیا اور آفاق کی کاوشوں کی تعریف کی۔ ۔افاق کے ڈائریکٹر ٹریننگ اینڈ سروسز امیر زیب نے ٹریننگ کے اغراض ومقاصد اور ٹریننگ کے انعقاد میں معاونت کرنے پر نظام الدین مینگل سمیت دیگر کا شکریہ ادا کیا تقریب میں چیرمین سیکنڈری بورڈ ابیٹ اباد شفیق احمد اعوان معروف ٹرینر اور ماہر تعلیم جناب ڈاکٹر فضل الٰہی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ ریجنل مینخر عبدالنعم رند نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں مینجر آفاق لیڈرز کلب جناب طیب فرید خان ، ڈپٹی مینجر آفاق اعجاد احمد ، جناب احمد شاہ ، حیدر علی ، صلاح الدین رند ،ملک عنائت ، عبدالمعز محمد احمد نے میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔ 5 روزہ ٹریننگ میں بلوچستان کے 9اضلاع کے پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں سمیت پنجاب ۔خیبر پشتونخواہ سے ڈائریکٹرز سکولز ، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ شریک ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں