انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مسز ثریا اللہ دین (تمغہ امتیاز) بدھ،
18 جون 2025ءکو ساو¿تھ ہیمپٹن برطانیہ میں پر سکون انداز میں وفات پا گئیں۔وہ پروفیسر ڈاکٹر اللہ دین مرحوم کی زوجہ ، ڈاکٹر صبینہ اور ڈاکٹر سمیرا کی والدہ ، ڈاکٹر قدیراحمدٍ وڑائچ ، ڈاکٹر کمال سید کی خوش دامن ، مرحوم سیف اللہ خان پراچہ کی ہمشیرہ اور طارق سیف پراچہ کی پھپھو تھیں ۔مرحومہ معروف سوشل ورکر تھیںانہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچستان، پاکستان، اور انسانیت کی بے لوث خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔ وہ تنظیم ادارہ بحالیِ مستحقین کی بانی اور صدر،محترمہ کوئٹہ چلتن لائنز کلب کی چارٹر صدر، انجمن فلاح معذوران کی صدر ،پاکستان وومن ہاکی ایسوسی ایشن کی صدر،سینئرسٹیزن ایسوسی ایشن کی چیف پیٹرن،خواتین پردہ کلب کی جنرل سیکرٹری تھیں۔ان کی نمازِ جنازہ ان شاءاللہ جمعہ، 20 جون 2025ءکو نمازِ جمعہ کے بعد ساﺅتھ ہیمپٹن برطانیہ میں ادا کی جائے گی اور ان کا قل شریف ان شاءاللہ اتوار، 22 جون 2025ءکو ساﺅتھ ہیمپٹن برطانیہ میں ہوگا۔جبکہ کوئٹہ میں بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک خصوصی دعائیہ نشست رکھی جائے گی، جس کی تاریخ اور مقام جلد تمام عزیز و اقارب، دوست احباب کو بتا دی جائے گی۔اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں