منگل، 23 جولائی، 2024

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی تعلیمی اداروں کے طلباء کو حفظان صحت کے اصولوں و معیاری خوراک کے حصول ، اہمیت اور افادیت بارے خصوصی آگاہی مہم جاری !


بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو حفظان صحت کے اصولوں و معیاری خوراک کے حصول ، اہمیت اور افادیت بارے خصوصی آگاہی دینے کی مہم جاری !
اس سلسلے میں بی ایف اے حکام نے گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ریلوے کالونی (کوئٹہ) کے اساتذہ اور بچوں کو حفظان صحت کے اصولوں اور فوڈ سیفٹی بارے تفصیلاً آگاہی دی۔ آگاہی سیشن میں شرکاء کو بتایا گیا کہ خوراک کے انتخاب میں اس کے معیار کو اہمیت دینا انتہائی لازمی ہے ، بد قسمتی سے تعلیمی اداروں کے باہر پکوڑے، سموسے اور مشروبات بیچنے والے اکثر خوانچہ فروش خوراک کی تیاری میں انتہائی غیر معیاری اجزاء استعمال کرتے ہیں، اپنی ذاتی صفائی کا خیال نہیں رکھتے ، گندی پلیٹوں کا استعمال کرتے ہیں اور کھانے کو اچھی طرح ڈھانپ کر نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے فروخت کردہ اشیاء میں فضائی آلودگی اور مختلف جراثیم شامل ہوکر خوراک کا حصہ بنتے ہیں ، لہٰذا طلباء کوشش کریں کہ باہر سے غیر صحت بخش کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کی بجائے گھر کی بنی اشیاء اسکول لائیں ۔ آگاہی سیشن میں شریک طالبات و اسکول ٹیچرز نے بی ایف اے حکام کی فوڈ سیفٹی ، مناسب خوراک اور ذاتی صفائی کی اہمیت سے متعلق بتائے گئے عوامل و آگہی کو انتہائی معلوماتی اور صحت مند رہنے کیلئے مفید قرار دیا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot