پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ گوادر تباہ کن بارشوں سے متاثرہین ملاقات کی۔
ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے ایک دن بعد، شہباز شریف بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے متاثرین کی حالت زار سنی اور ان کے لئے امداد کا اعلان کیا۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے اور جن خاندانوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے انہیں 7.5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ زخمیوں کو پانچ لاکھ روپے اور جزوی طور پر تباہ ہونے والے گھروں کی مرمت کے لیے تین لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
تباہ شدہ کشتیوں کی مرمت اور مقامی انفراسٹرکچر کے لیے اضافی 40 کروڑ روپے مختص کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم نے امدادی چیک بھی تقسیم کیے اور عالمی سطح کی بندرگاہ
کے عوام کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
(اے پی پی)
وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر اور جنوبی بلوچستان
بارش وں سے متاثرہ لوگوں کو بچانے کے لئے حکومت کی ہر ممکن کوششوں کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ حکام کو نجی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کے تخمینے پر مبنی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کو نقصانات کے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں