مائیکرو فنانس بنکس کا کردار مُلکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
مائیکرہ فنانس سکیٹرکا مُلکی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے، سی سی پی کے زیر اہتمام سیمینار
اسلام آباد : 12 مارچ 2024
مائیکرو فنانس بنکس کا کردار مُلکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ُغربت کے خاتمے، لوگوں کا معیار زندگی بُلند کرنے اور کاروباری ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔
ان خیالات کا اِظہار کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے منعقد کئے گئے سیمینار کے شُرکاء نے کیا۔ سیمینا ر کا انعقاد پاکستان میں کام کرنے والی سیلولر کمپنیوں سے وابستہ مائیکرو فنانس بینکوں کے لیے کیا گیا تھا۔
چونکہ مائیکرو فنانس بنکس مُلک میں اپنا پورٹ فولیو بڑھا رہے ہیں اور نئی پراڈکٹس کا اِجراء کر رہے ہیں ، اس ضِمن میں سی سی پی نے بِالخصوص اُن کے لئے اس سیشن کا انعقاد کیا۔
شرکاء میں موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، یو مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ، اور ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے نمائندے شامل تھے۔ اس تقریب میں انضمام اور حصول (مرجر اور ایکووزیشن )سے متعلق کمپیٹیشن قانون کی متعلقہ دفعات، ممنوعہ معاہدوں، بالا دستی کے غلط استعمال، اور دھوکہ دہی پر مبنی مارکیٹنگ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افتتاحی اجلاس میں ڈاکٹر کبیر احمد سدھو، (چیئرمین، سی سی پی) اور جناب سلمان امین (ممبر، سی سی پی) نے بھی شرکت کی۔
سی سی پی نے مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ متعدد سیشنز کیے ہیں، جن میں کمپنیاں، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، اکیڈیمیا، اور کاروباری ایسوی ایشنز شامل ہیں۔ یہ سیشن کمپیٹیشن قانون کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے اوررضامندانہ تعمیل کو فروغ دینے میں اہم ثابت ہوئے ہیں۔
ورکشاپ نے کمپیٹیشن قانون کے بارے میں شرکاء کے علم میں اضافہ کیا اور انہیں کمپیٹیشن قانون کی دفعات کے بارے میں عملی بصیرت فراہم کی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مائیکرو فنانس بینکوں کی جانب سے پیش کی جانے والی مصنوعات اور مصنوعات کی مارکیٹنگ کے دوران اور صارفین کو شرائط و ضوابط بیان کرتے ہوئے جن امور پر غور کرنے کی ضرورت ہے ان پر ایک جامع بحث کی گئی۔
اختتامی سیشن میں یو مائیکرو فنانس بینک، ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک سے بالترتیب جناب اطہر محمود آصف، عمار بن ثاقب اور ایم ہارون خان نے اہم نکات کے ساتھ اس طرح کے مفید سیشن کے لیے کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔ جناب سلمان امین (ممبر) نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ کمیشن تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں آزادانہ مقابلے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ دو سرے پہلوؤں کے ساتھ اب کسی ملک کا کمپیٹیشن انڈیکس بھی ایک اہم عنصر ہے، جسے بین الاقوامی اور مقامی سرمایہ کار کسی ملک میں سرمایہ کاری کرتے یا اپنے کاروبار کو بڑھاتے ہوئے اہم سمجھتے ہیں۔ کمیشن رضاکارانہ تعمیل ( کمپلائنس) کے نقطہ نظر کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور اس طرح کی ورکشاپ آگاہی پیدا کرنے اور کم از کم ریگولیٹری مداخلتوں کی ضرورت کے ساتھ ایک قابل ماحول بنانے کی اس وسیع کوشش کے لیے لازمی ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں