جمعرات، 18 اپریل، 2024

کچے کے ڈاکو سوشل میڈیا اکاونٹ سے شکاری کرنے لگے ،محتاط رہیں

 سرگودھا کے دو باپ بیٹا اٹلی جانے کے چکر میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ چڑھ گئے۔۔ عبرت ناک واقعہ 💔😢



49 ٹیل کے رہائشی لڑکے نے سوشل میڈیا پر اٹلی کا ایڈ دیکھا جس میں گارنٹیڈ طور پر تین دن میں اٹلی بھیجنے کا کہا گیا تھا۔


لڑکے نے ایڈ والے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہم اپ کو تین دن کے اندر اٹلی بھیج دیں گے اور چارجز 40 لاکھ روپے لیں گے۔۔۔🙆


باپ بیٹے نے ان سے 32 لاکھ روپے میں اٹلی بھیجنے کی ڈیل طے کی جسکے چارجز اٹلی پہنچنے کے بعد ادا کرنے تھے۔


ایجنٹ نے انہیں کہا کہ آپ کراچی آ کر فنگر پرنٹ کروا جائیں، یہیں سے آپ کے بیٹے کو ہم اٹلی بھیج دیں گے۔


میاں بیوی اپنے بیٹے سمیت کراچی اپنے ایک رشتہ دار کے ہاں پہنچ گئے جو کہ کراچی پولیس لائن میں ہیں


اگلے دن پوری فیملی ایجنٹ سے ملنے کیلئے پہنچی، انہیں شہر کے ایک نواحی اور نسبتاً کم رش والے علاقے میں بلایا گیا تھا۔


لڑکے کی والدہ اور رشتہ دار پولیس اہلکار گاڑی میں بیٹھے رہے جبکہ دونوں باپ بیٹا ایجنٹ سے ملنے کیلئے چلے گئے۔


جعلی ایجنٹ نے انکو کال کی اور پوچھا کہ آپ کے ساتھ کون کون ہے، باپ بیٹا کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے 


پتہ چلنے پر کہ صرف دو باپ بیٹا ہی ہیں، وہ لوگ گاڑی میں آئے انکو گاڑی میں بٹھا کر گاڑی بھگا لی۔۔۔ چند سو میٹر دور پولیس اہلکار اور ان کی والدہ کو جب شک پڑ گیا۔۔۔


انہوں نے گاڑی پیچھے لگا لی مگر کافی پیچھا کرنے کے باوجود ان کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ جو انکو لیکر نامعلوم مقام کی طرف بھاگ گئے۔


پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کرنے پر پتہ چلا کہ یہاں پر پہلے بھی کئی ایسے واقعات ہو چکے ہیں اور ایسے ہی ہیں لوگوں کو جھانسا دے کر اغوا کیا جا چکا ہے۔


یہ باپ بیٹا مبینہ طور پر اب کچے کے ڈاکوؤں کی تحویل میں ہیں اور اس چیز کو کئی روز گزر چکے ہیں۔۔۔کچے کے ڈاکوؤں نے آج فیملی سے رابطہ کرکے دو کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے۔😥


آپ سب سے گزارش کی جاتی ہے کہ آج کل انٹرنیٹ پر کی جانے والی کسی بھی ڈیل کا حصہ مت بنیں اور دوسرے شہر کسی صورت میں کوئی ڈیل کرنے کے لیے مت جائیں ورنہ آپ بھی کسی ایسے مصیبت کا شکار ہو سکتے ہیں

نوٹ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot