منگل، 25 جون، 2024

بلوچستان کی پہلی فوڈ پروسیسنگ سہولت کو اپ گریڈ کردیا گیا

 یخواتین کو زرعی شعبہ میں کاروبار کرنے کے مواقع کی فراہمی سے معاشی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے گئی ،صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک 

یونیڈو کے پی اے ایف اے آئی ڈی نے محکمہ زراعت توسیع کے تحت خواتین کے لئے بلوچستان کی پہلی فوڈ پروسیسنگ سہولت کو اپ گریڈ کردیا گیا اس سہولت کا افتتاؑ ع بلوچستان کے وزی رزراعت حاجی علی احمد جتک نے کیا ۔ یونیڈو کے اس اقدام نے اس سہولت کو بین الاقوامی معیار ات پر پورا اترنے کے لیے اپ گریڈ کیا ہے، جس کا آغاز بنیادی ڈھانچے کی اہم اپ گریڈسے ہوا،، فوڈ پروسیسنگ ایریا کو معیاری بنایا گیا، نکاسی آب کی مرمت کے ساتھ صفائی ستھرائی کو بہتر بنایا گیا


 اور یو پی ایس بیک اپ کے ساتھ قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ اس اس سہولت کو وقف کردہ کام کی جگہوں، پھلوں کی پروسیسنگ مشینری، اسٹوریج ، اور کوالٹی کنٹرول ٹولز سمیت سامان فراہم کیا گیا ہے۔اس سہولت  کے اپ گریڈ ہونے سے خواتین کو ایگری بزنس کے شعبے میں اگے انے کے مواقع میسر ائیں گئے   11 خواتین   کو موثر آپریشن کی تربیت دے کراس  پروگرام کی کامیابی کی بنیاد رکھتی گئی ۔ محکمہ اس تربیت کو بلوچستان کے 34 اضلاع کی خواتین تک وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ انہیں جام، جیلی اور اچار جیسی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرنے  کے جدید کاروبار سے  کود کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہوسکے 

ایگری فوڈ اینڈ ایگرو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اسسٹنس (پی اے ایف اے آئی ڈی)  نے اس   چار سالہ منصوبہ کے لیے مالی معاونت کی ہے  یونیڈو حکومت پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون سے اس پر عمل درآمد کرتا ہے۔ اس کا مقصد صوبہ خیبر پختونخوا میں مویشیوں کے گوشت کی ویلیو چین اور صوبہ بلوچستان میں سیب کی ویلیو چین میں تعمیل کی صلاحیت اور ویلیو ایڈیشن کے طریقوں کو بہتر بنانا ہے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot