منگل، 9 جولائی، 2024

عا صمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ نے جسٹس ریٹائرڈ ظہوراحمد شاہوانی ایڈوکیٹ کو سپریم کورٹ کے الیکشن کے لیے صدارتی امیدوارنامزد کیا ہے

 1986

پاکستان کے معروف وکیل انڈیپیڈنیٹ گروپ کے نامزد امیدوار براے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جسٹس ریٹائرڈ ملک ظہوراحمد شاہوانی کا مختصر تعارف

میں لاکالج سے لاکی ڈیگری لیتے ہی ظہور احمد شاہوانی نے(ایچ ارسی پی ) کی ممبرشیپ بھی حاصل کرلی ۔وہ سریاب روڈ کوئٹہ  کے رہا ئشی ہیں لا سے قبل وہ  ایم اے سیاسات 1984میں کرچکے تھے۔1987 میں لوہر کورٹ اور 1989 میں ہائی کورٹ بلوچستان کا لاسنس ملا۔اپنے شعبے میں ترقی کرتے ہوے انہوں نے 2006میں سپریم کورٹ اف پاکستان کا لائسنس حاصل کیا،1996 میں ہائی کورٹ بار کے نا ئب صدر منتخب ہوے۔1997 میں اسسٹینٹ  ایڈوکیٹ جنرل بلوچستا ن تعنات ہوہے ۔1998میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منتخت ہوے۔2000میں بلوچستان بار کونسل کے رکن بعد ازاں چیرمین ایگزیکٹو ۔وایس چیرمین۔ممبر انرولمنٹ کمیٹی۔چیرمین لیگل ایجوکیشن کے عہدے کی زمہ داریاں ادا کی۔2002میں انسانی حقوق  کمیشن اف پاکستان  کے وایس چیرمین بلوچستان منتخب ہوے اس عہدے پر 6سال تک کام کرتے رہے۔اس کے ساتھ پاکستان انڈیا پیس فورم کے ممبر کی حیثت سے کلقتہ،دہلی سمت دیگر شہروں کا دورہ کیا وہاں مختلف سیمناروں میں شرکت کی ۔2010 میں دو سال کے لیے پراسکیوٹر جنرل بلوچستان تعنات ہوے۔2011میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوے باحیثیت صدر ہائی کورٹ بار کے لاپتہ افراد کی بازیابی بشمول انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے  مقدمات بلا معاوضہ  لڑتے ہوے لاتعداد افراد کو انصاف دیلایا۔اس کے بعد2014تا2017فیڈرل شریعت کورٹ اسلام اباد میں جج تعنات ہوے،2010 میں پاکستان کی معروف وکیل محترمہ عاصمہ جہانگیر نےوکلا کے اینڈپینڈٹ گروپ کی بنیاد رکھی تو بلوچستان سے ظہور احمد شاہوانی ایڈوکیٹ کو بانی ممبر بنایا گیا تب سے اسی گروپ سے وابستہ  ہے۔ابتدای اور بانی ارکان میں جہازیب جدون،طاہر حسن خان،محمد اسحاق نوتزئی ،غلام مصطفی بزدار،محمد وسیم خان جدون، اینڈیپنڈنٹ گروپ کے محترک ساتھی ہیں،دیگر دوستوں میں عبداللہ خان کاکڑ،غلام مصطفی بٹ،محمد عیوض ،محمد رفیق لانگو ،ریاض احمد ترین،منیر احمد لانگو اس کارواں کے متحرک ساتھی بن چکے ہیں ۔2010 میں سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں محترمہ عاصمہ جہانگیر کو بطورصدر  بلوچستان سمیت ملک بھر سے کامیابی حاصل ہوئی،اس کامیابی کا سہرا مرحوم جناب ہادی احمد شکیل ۔علی احمد کرد کے سر جاتا ہے  وہ اج بھی محترمہ کی سوچ ویژن وکلا کی ویلفیر اوراء ئین پاکستان اور قانون کی بالادستی اور تحفظ عدلیہ کی ازادی  اور بنیادی انسانی حقوق کے دفاع کے لیے عملی جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں ۔محترمہ عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کے لیے انڈیپنڈنٹ گروپ نے ظہوراحمد شاہوانی ایڈوکیٹ کو اپنا صدارتی امیدوارنامزد کیا ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot