بدھ، 4 ستمبر، 2024

پاکستان کی 65 یونیورسٹیاں ایکٹنگ وی سیز چلا رہے ہیں

  پاکستان کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر سے محروم


اسلام آباد/لاہور( این این آئی)ملک کی 65 یونیورسٹیاں مستقل وائس چانسلر یا ریکٹر کے بغیر چل رہی ہیں۔محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق پنجاب کی 29، خیبرپختونخوا کی 22، بلوچستان کی 5، سندھ کی 3 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر نہ ہونے کی وجہ سے انتظامی اور تعلیمی معاملات متاثر ہورہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں کی اکثریت عارضی بنیادوں پر چلنے سے کئی اعلی تعلیمی امور کو بھی شدید دھچکا لگا ہے، ایچ ای سی کی بار بار یاد دہانی بھی صوبوں کے لئے غیر موثر رہی، پنجاب میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے کمیٹی یکم جون کو بنائی گئی۔محکمہ ہائر ایجوکیشن ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں اگلے ہفتے تک تعیناتیوں کا امکان ہے، خیبرپختونخوا میں گورنراوروزیراعلی کی رسہ کشی مستقل تعیناتیوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad

Your Ad Spot